اسٹاک ایکسچینج:481پوائنٹس کی مندی،51ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج:481پوائنٹس کی مندی،51ارب خسارہ

انڈیکس 159096پوائنٹس پر بند،48.31فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مندی رہی ،منفی زون میں ٹریڈ ہونے کے باعث 48.31فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 51 ارب روپے ڈوب گئے ۔کاروبار کا آغاز تیزی سے ہو لیکن کوئی مثبت خبر سامنے نہ آنے اور متزلزل اعتماد کے سبب مذکورہ تیزی برقرار نہ رہ سکی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 481 پوائنٹس کی کمی سے 159096پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 220پوائنٹس کی کمی سے 48148پوائنٹس اورآل شیئرزانڈیکس 260 پوائنٹس کی کمی سے 96671.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم بدھ کی نسبت 11.28فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 95کروڑ 73لاکھ 04ہزار 174 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 476 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 199 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 230 میں کمی اور 47 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں