وافی انرجی کے12 ویں تعمیر ایوارڈز میں نوجوان کاروباری افراد کی پذیرائی
کراچی (بزنس رپورٹر)وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ نے 12ویں تعمیر ایوارڈز 2025 کی میزبانی کی۔ تعمیر ایوارڈز میں450 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
ان میں سے 30 فائنلسٹس کو منتخب کیا گیا۔ وافی انرجی کے ڈائریکٹر کارپوریٹ اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز حبیب حیدر نے کہا کہ فائنلسٹس کی جانب سے پیش کیے گئے متنوع اسٹارٹ اپس اور کاروباری خیالات پاکستان کے ابھرتے ہوئے انٹرپرینیوریل ایکوسسٹم کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر شیخ نے کہا کہ وافی تعمیرنوجوان تخلیق کاروں کے لیے حقیقی مواقع فراہم کرتا آ رہا ہے ۔