کپاس کی قیمتیں مستحکم، اسپاٹ ریٹ میں 100 روپے من اضافہ

کپاس کی قیمتیں مستحکم، اسپاٹ ریٹ میں 100 روپے من اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کپاس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام رہا تاہم اسپاٹ ریٹ میں 100 روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے برعکس کاروباری حجم میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے باعث پوری صنعت کی کارکردگی منفی طور پر متاثر ہو رہی ہے ۔کپاس اور ٹیکسٹائل کی صنعت اس وقت ملکی تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہی ہے ۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق صنعت انتہائی مشکل دور میں داخل ہو چکی ہے اور فوری حکومتی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں