مرکنٹائل ایکسچینج میں54ارب کے 87471سودے
زیادہ سودے سونے کے ہوئے ، مالیت25.815ارب رہی،رپورٹ
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں 54ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ا ی ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد87471رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت25.815 ارب روپے رہی جب کہ چاندی کے سودوں کی مالیت13.791 ارب روپے ، کوٹس کے سودوں کی مالیت3.961 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت3.773 ارب روپے ، ناسڈیک 100 کے سودوں کی مالیت3.414 ارب روپے ، ڈاؤ جونز کے سودوں کی مالیت996.840 ارب روپے ، کروڈ آئل کے سودوں کی مالیت713.292 ارب روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت186.380 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت636.509 ملین روپے ، جاپان ایکوٹی 225 کے سودوں کی مالیت42.805 ملین روپے اور پلیڈیم کے سودوں کی مالیت259.431 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔