پاکستان اور یو اے ای کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنی نے عالمی سطح پر اپنے قدم مضبوط کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی ایک آئی ٹی کمپنی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرلی ہے۔۔۔
جس کا باضابطہ اعلان اسٹاک ایکسچینج کو موصول ہونے والی تفصیلات میں کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ 9 دسمبر 2025ء کو طے پایاجو ابتدائی طور پر 3 سال کیلئے نافذ العمل ہوگا۔ دونوں کمپنیاں بحری سلامتی،میری ٹائم کنیکٹیوٹی، انٹرنیٹ آف تھنگز اور ارتھ آبزرویشن جیسے جدید اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں مشترکہ طور پر خدمات فراہم کریںگی۔