بجلی بلوں میں اضافہ اور بدترین لوڈشیڈنگ ظالمانہ اقدام ، کاشف حیدری
کوئٹہ (آن لائن)مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے ، طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، یونٹس کی تقسیم میں تضاد اور۔۔۔
تاجروں سمیت عام صارفین سے بلاجواز اضافی وصولیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ظالمانہ اقدامات نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، شفاف ریڈنگ، بجلی کے بلز میں تمام تر اضافی ٹیکسز اور لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کر کے عوام اور تاجروں کو ریلیف دیا جائے۔