کاٹن ایکسچینج کی بندش سے قومی ٹیکسٹائل ویلیو چین مفلوج

کاٹن ایکسچینج کی بندش سے قومی ٹیکسٹائل ویلیو چین مفلوج

کپاس کی تجارت اور برآمدات کو نقصان، وزیراعظم نوٹس لیں،جاوید بلوانی

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت کی اچانک بندش اور سیل ہونے کے باعث ملک کی پوری قومی ٹیکسٹائل ویلیو چین اور برآمدات شدید اضطراب کا شکار ہیں۔اس بندش سے کپاس کی خرید و فروخت متاثر ہوئی ہے اور کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے معمول کے امور خصوصاً یومیہ کاٹن اسپاٹ ریٹس کے اعلان کا عمل مفلوج ہو گیا ہے جو پورے ملک میں کپاس کی قیمتوں کے تعین کیلئے بنیادی بینچ مارک کی حیثیت رکھتا ہے ،اس صورتحال نے پاکستان بھر میں کپاس کی تجارت کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ آل پاکستان ہوژری مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ جاوید بلوانی نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری اس بندش کا نوٹس لیں اور کاٹن ایکسچینج کی معمول کی سرگرمیاں بحال کروائیں تاکہ کسانوں، جنرز، تاجروں، اسپننگ انڈسٹری، ویلیو ایڈڈ ملبوسات اور ٹیکسٹائل صنعت سمیت پوری ٹیکسٹائل ویلیو چین کو سہولت فراہم کی جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں