راولپنڈی چیمبر:کراچی سے ڈھاکہ براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیر مقدم

راولپنڈی چیمبر:کراچی سے ڈھاکہ براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیر مقدم

راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے کراچی اور ڈھاکہ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان بنگلہ دیش اقتصادی، تجارتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔۔۔

ایک بیان میں عثمان شوکت نے بتایا کہ ستمبر 2025میں ڈھاکہ میں منعقدہ پاکستان، بنگلہ دیش بزنس اینڈ ٹورازم مواقع کانفرنس کے دوران راولپنڈی چیمبر نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ بحال کرنے کی بھرپور وکالت کی تھی ۔اسی طرح کے مطالبے کا اعادہ ان کے ڈھاکہ چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر ڈی سی سی آئی کے صدر تسکین احمد اور بورڈ ممبران کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں