ملک خدا بخش پاکستان بزنس فورم سندھ کے چیئرمین مقرر

ملک خدا بخش پاکستان بزنس فورم سندھ کے چیئرمین مقرر

کراچی(بزنس رپورٹر)بزنس فورم کے صدر نے ملک خدا بخش کوچیئرمین سندھ پاکستان بزنس فورم کا اضافی چارج دے دیا۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 ملک خدا بخش کراچی  کی معروف بزنس کمیونٹی کے سینئر رکن ہیں اور طویل عرصے سے صنعت و تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی تقرری کو سندھ بھر کی بزنس کمیونٹی نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں