اسٹاک ایکسچینج ،زبرست تیزی،4حدیں بحال،437ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج ،زبرست تیزی،4حدیں بحال،437ارب منافع

3642 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 100انڈیکس 185098پربند ریفائنری ،سیمنٹ ، فارما ودیگر سیکٹر متحرک،69 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)شرح سود میں کمی کے روشن امکانات، گیس کے گردشی قرضوں میں کمی کرنے کی حکومتی منصوبہ بندی، امریکا اور ایران کے مابین خلیجی ممالک کی ثالثی ، ریکوڈک میں عالمی سرمایہ کاری کی آمد اور معاشی اعدادوشمار میں مسلسل بہتری کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک سرمایہ کاروں کے متزلزل حوصلے کو بڑا سہارا دے گئی، اسی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا پہیہ منجمد ہوا اور تیزی کی لہر رونما ہوئی جس سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 82ہزار، 1لاکھ 83ہزار، 1لاکھ 84ہزار اور 1لاکھ 85ہزار پوائنٹس کی 4 سطح بحال کرگیا۔ دن بھر آئل اینڈ گیس ، سیمنٹ ، فارما اور ریفائنری کمپنیوں کے شیئرز میں ریل پیل رہی۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 437ارب روپے کا منافع ہوا۔ زبردست تیزی کے سبب 69.29 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ 69 ارب روپے مالیت کے 95 کروڑ 95 لاکھ 35 ہزار 699 شیئرز کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3642 پوائنٹس کے اضافے سے 185098پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 1112پوائنٹس کے اضافے سے 56737پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 2327 پوائنٹس کے اضافے سے 111509پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 17فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 95 کروڑ 95لاکھ 32ہزار 699 حصص کے سودے ہوئے۔ مجموعی طو پر 482 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں