بڑی صنعتوں کی کارکردگی بہتر، 5 ماہ میں 6 فیصد اضافہ

بڑی صنعتوں کی کارکردگی بہتر، 5 ماہ میں 6 فیصد اضافہ

نومبر میں آٹوموبائل پیداوار 61 فیصد بڑھ گئی، مشینری وچمڑے کا شعبہ متاثر

کراچی(بزنس رپورٹر)صنعتی شعبے میں نومبر 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق نمایاں بہتری کے آثار دیکھنے میں آئے ہیں جس سے معیشت میں تدریجی بحالی کے اشارے مل رہے ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈیکس سالانہ بنیادوں پر 10.4 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد بڑھا ہے ۔ مالی سال 2026 کے ابتدائی 5ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی ترقی میں مجموعی طور پر 6 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر میں ایل ایس ایم کی ترقی کی قیادت آٹوموبائل سیکٹر نے کی جہاں پیداوار میں 61 فیصد سالانہ اضافہ دیکھنے کو ملا،اس کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں 44 فیصد، بیوریجز میں 33 فیصد اور ویئرنگ اپیرل میں 18 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فارماسیوٹیکل شعبے میں بھی معمولی بہتری دیکھی گئی جہاں پیداوار 0.3 فیصد بڑھی،تاہم صنعتی ترقی ہر شعبے میں یکساں نہیں رہی۔ مشینری اور آلات کے شعبے میں 16 فیصد سالانہ کمی جبکہ چمڑے کی مصنوعات میں 2.3 فیصد کمی سامنے آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں