پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل کی جائے گی، ڈاکٹر نجیب

پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل کی جائے گی، ڈاکٹر نجیب

راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی چیمبر کے زیرِ اہتمام ٹیکس پالیسی پرآگاہی سیشن منعقد ہوا۔

سیشن میں ڈاکٹر نجیب میمن ڈائریکٹر جنرل ٹیکس پالیسی آفس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ صدر عثمان شوکت نے ٹیکس پالیسی آفس کی چیمبر آمد اور پالیسی سازی کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو سراہا۔  ڈی جی نجیب میمن نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات اور پالیسی کے حوالے سے چیمبر کی تجاویز خوش آئند ہیں ۔پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل کی جائے گی۔شرکا نے ٹیکس دہندگان کیلئے مراعات اور اعتراف کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں