پاک قطر گروپ اور یو بی ایل امین کے درمیاں اسٹرٹیجک شراکت داری

پاک قطر گروپ اور یو بی ایل امین کے درمیاں اسٹرٹیجک شراکت داری

کراچی(بزنس ڈیسک)پاک قطر گروپ نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے شریعہ کمپلائنٹ ونگ یو بی ایل امین کے ساتھ جدید ون بینکنگ سلوشن کے مشترکہ طور پر فروغ اور نفاذکیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں ۔

معاہدے پر کراچی میں دونوں اداروں کی سینئر قیادت کی موجودگی میں دستخط کیے گئے جس کے ذریعے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کو باقاعدہ شکل دی گئی ہے جس کا مقصد پاکستان میں جدید اسلامی مالیاتی خدمات کے فروغ اور ڈیجیٹل بینکنگ صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں