ایس ای سی پی نے نئے کمشنرز کو اہم قلمدان سونپ دیے

ایس ای سی پی نے نئے کمشنرز کو اہم قلمدان سونپ دیے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ای سی پی نے اپنے نئے تعینات کمشنرز کے درمیان قلمدانوں کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ا اسٹاک مارکیٹ ڈویژن کی ذمہ داری کمشنر محمد علی فرید خواجہ کو سونپی گئی۔۔۔

 جبکہ ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو بذاتِ خود سپورٹ سروسز ڈویژن، چیئرمین سیکرٹریٹ اور کمیشن سیکرٹریٹ کی نگرانی کریں گے ۔ کمشنر ذیشان رحمان خٹک کو وسیع اور کلیدی قلمدان دیا گیا ہے ، جس میں اسپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن، انویسٹر ایجوکیشن اینڈ کمپلینٹس ڈیپارٹمنٹ، انفارمیشن سسٹم اینڈ ٹیکنالوجی، سپروائزن ڈویژن اور اینٹی منی لانڈرنگ ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں