ٹیکسٹائل کونسل کا امریکی ٹیرف10فیصد کرانے کا مطالبہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی)نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان فعال انداز میں تمام دستیاب سفارتی، اسٹریٹجک اور تجارتی ذرائع استعمال کرے۔۔۔
تاکہ امریکی انتظامیہ سے باہمی محصولات میں کمی کیلئے بات چیت کی جا سکے اور پاکستان پر ٹیرف کی شرح تقریباً 10 فیصد تک لائی جائے ۔پی ٹی سی کی وزیراعظم کو بھیجی گئی درخواست کے مطابق صنعت کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور ایکسپورٹ ری فنانس سہولت (ای آر ایف) کی شرح میں بروقت کمی نے برآمدات اور روزگار کو برقرار رکھنے کے عزم کا مضبوط اور ضروری اشارہ دیا ہے ، خاص طور پر موجودہ سخت معاشی حالات میں۔