پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزکی نیلامی سے 473ارب روپے حاصل
اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزکی نیلامی سے 473ارب روپے حاصل کرلئے ۔۔۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نیلامی کے لئے 1745ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔اس دوران نیلامی کے لئے 450ارب روپے کاہدف مقررکیا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مختلف مدت کے بانڈزپرمنافع کی شرح میں گزشتہ بولی کے مقابلے میں 11سے لے کر 24بیسسزپوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔