تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں 20 فروری تک طلب
اسلام آباد(اے پی پی)ٹڈاپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش لیپ2026 میں شرکت کیلئے20 فروری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔۔۔
ٹڈاپ کے مطابق نمائش سعودی عرب کے شہر ریاض میں 13 اپریل سے 16 اپریل تک جاری رہے گی جس میں اے آئی اینڈ مشین لرنگ، فن ٹیک ودیگر افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔