معدنی ذخائر طاقت کا توازن بدل سکتے ،میاں کاشف
لاہور(اے پی پی) فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ دنیا تیزی سے توانائی اور ٹیکنالوجی کے بڑے انقلاب سے گزر رہی ہے ۔
اتوار کوپاکستان فرنیچر کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس وسیع اور غیر استعمال شدہ معدنی ذخائر موجود ہیں، جو عالمی سطح پر طاقت کے توازن کو نئی شکل دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،امریکی پالیسی سازوں اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے معدنی وسائل کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔ میاں کاشف نے کہا کہ شفاف ریونیو مینجمنٹ کے نظام کا قیام بھی انتہائی ضروری ہے ، جس کے تحت معدنی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن آڈٹ شدہ عوامی ذرائع کے ذریعے خرچ ہو اور اسے سماجی و معاشی ترقی کی ترجیحات کے مطابق استعمال کیا جائے ۔