ربڑ کے ٹائرز اور ٹیوبز کی برآمدات میں 19فیصد کمی

ربڑ کے ٹائرز اور ٹیوبز کی  برآمدات میں 19فیصد کمی

فیصل آباد(آ ن لائن)ربڑ کے ٹائرز اور ٹیوبز کی برآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 19.04 فیصد کمی ہوئی جبکہ مکمل تیار شدہ کاروں کی درآمدات میں 19.54 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 8.5 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ دسمبر 2024 میں ربڑ کے ٹائرز اور ٹیوبز کی برآمدات کی مالیت 10.5 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح ربڑ کے ٹائرز اور ٹیوبز کی ملکی برآمدات میں 2 ملین ڈالر یعنی 19.04 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں