مرکنٹائل ایکسچینج میں 55ہزارسے زائدلاٹس کی ٹریڈنگ

 مرکنٹائل ایکسچینج میں 55ہزارسے زائدلاٹس کی ٹریڈنگ

زیادہ کاروبار کاٹس میں ہوا،مالیت 26.140 ارب روپے رہی ،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، کاٹس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروبار 39.606 ارب روپے رہا جب کہ 55 ہزار924لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کاروبار کاٹس میں ریکارڈ کیا گیا جو 26.140 ارب روپے رہا، اس کے بعد گولڈ میں 5.959 ارب روپے ، کروڈ آئل میں 1.950 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 میں 1.818 ارب روپے ، ڈاؤ جونز میں 1.332 ارب روپے ، پلاٹینم میں 719.918 ملین روپے ، جاپان ایکوٹی 225 میں 529.672 ملین روپے ، ایس اینڈ پی 500 میں 421.950 ملین روپے ، نیچرل گیس میں 274.797 ملین روپے ، کاپر میں 197.598 ملین روپے ، برینٹ میں 115.112 ملین روپے ، پیلاڈیم میں 93.756 ملین روپے جبکہ ایلومینم میں 42.909 ملین روپے کا کاروبار ہوا۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 5 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جس کی مالیت 11.188 ملین روپے رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں