مقامی کمپنی کا جدید ریڈیل ٹائرز پلانٹ لگانے کا اعلان
کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستانی کمپنی نے سندھ کے نوری آباد انڈسٹریل ایریا میں جدید ریڈیل ٹائرز تیار کرنے کیلئے نیا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
کمپنی نے اس سلسلے میں اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ خط لکھ کر منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔کمپنی کے مطابق یہ پلانٹ خصوصی طور پر گاڑیوں کے لیے جدید ٹائرز تیار کرے گا اور مستقبل قریب میں پاکستانی کار ٹائرز کی برآمد بھی متوقع ہے ۔منصوبے کی شروعات 8 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ کی جا رہی ہے ۔