جدید اور موثر انفرااسٹرکچر پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ، سردار طاہر
اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار طاہر محمود نے وفاقی دارالحکومت میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مارکیٹوں کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار طاہر محمود نے نشاندہی کی کہ انفرااسٹرکچر سے متعلق کئی چیلنجز تاجروں کے ساتھ صارفین کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید اور موثر انفرااسٹرکچر پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔