ٹیکس نظام میں اصلاحات ناگزیر، حبیب الرحمن زبیری

 ٹیکس نظام میں اصلاحات  ناگزیر، حبیب الرحمن زبیری

لاہور(آئی این پی)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 15 فیصد تک پہنچ جائے تو ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

ٹیکس نظام پر مبنی مذاکرے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیے بغیر اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے بغیر محصولات کے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں،دستاویزی معیشت کو فروغ دینا، ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں