کینیا اورمشرقی افریقی ممالک کوبرآمدات میں 5فیصداضافہ
7ماہ میں برآمدات سے ملک کو509.68ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل
اسلام آباد(اے پی پی)کینیا،تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 7ماہ میں کینیا،تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگر ممالک کوبرآمدات سے ملک کو509ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجو5.12فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی افریقی ممالک کوبرآمدات سے ملک کو484.83ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جنوری میں مشرقی افریقا کے ممالک کو برآمدات کاحجم 82.82 ملین ڈالر رہا جودسمبرمیں 90.94ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 86.25ملین ڈالرتھا۔ پہلے 7ماہ میں مشرقی افریقی ممالک سے درآمدات پر470.89ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ کیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.05فیصدکم ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی افریقی ممالک سے درآمدات پر565.33ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا ۔