سی ڈی این ایس کوایک ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل
اسلام آباد(اے پی پی)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے ایک ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کر لی ہیں۔
سی ڈی این ایس کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ یکم جولائی سے 18مارچ تک ادارے نے ایک ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔جاری مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے مجموعی طور پر1.3ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 18 مارچ تک ادارے نے جاری مالی سال کے لئے مقرر کردہ بچتوں کا تقریبا 76.92 فیصد حاصل کر لیا ہے ۔