مقامی کمپنی نے ویٹرنری میڈیسن کا جدید پلانٹ قائم کردیا

مقامی کمپنی نے ویٹرنری میڈیسن کا جدید پلانٹ قائم کردیا

لائیو اسٹاک سیکٹر کو معیاری ادویات کی مقامی فراہمی، درآمدی انحصار میں کمی متوقع

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کے لائیو اسٹاک اور زرعی شعبے کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک مقامی کمپنی نے جدید ویٹرنری میڈیسن (جانوروں کی ادویات) تیار کرنے کا پلانٹ قائم کر دیا ہے۔ کمپنی نے اس منصوبے کی تفصیلات اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ نئی فیکٹری کا افتتاح شیخوپورہ سائٹ ایریا میں کر دیا گیا ہے جس سے ملک میں جانوروں کی ادویات کی مقامی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔

لکی کور انڈسٹریز کے مطابق جدید ویٹرنری میڈیسن پلانٹ کا قیام اس کے اسٹریٹیجک گروتھ پلان کا اہم حصہ ہے جس کا مقصد لائیو اسٹاک سیکٹر کو معیاری ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنانا اور درآمدی ادویات پر انحصار کم کرنا ہے ۔اس اقدام سے نہ صرف مقامی سطح پر جانوروں کی صحت سے متعلق سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ فارماسیوٹیکل ویلیو چین میں مقامی صنعت کا کردار بھی مضبوط ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں