آئی ٹی کمپنی کوبہترین ٹیکنالوجی پر گولڈ میڈل سے نوازاگیا

آئی ٹی کمپنی کوبہترین ٹیکنالوجی  پر گولڈ میڈل سے نوازاگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کے آئی ٹی شعبے کیلئے اعزاز کی خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنی نے عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین ٹیکنالوجی اور انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

کمپنی نے اس اہم کامیابی کی تفصیلات اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ اسے ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین مینجڈ کمپنی قرار دیا گیا ہے جو عالمی سطح پر پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا عکاس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں