کے آئی سی ٹی میں بائیومیٹرک نظام نافذ، ٹرک ڈرائیورز رجسٹر

کے آئی سی ٹی میں بائیومیٹرک نظام نافذ، ٹرک ڈرائیورز رجسٹر

نظام آج سے فعال، بندرگاہی آپریشنز میں سیکیورٹی و رفتار میں بہتری متوقع

کراچی(بزنس رپورٹر)ہیچیسن پورٹس کے آئی سی ٹی نے کنٹینر ہینڈلنگ آپریشنز میں کارکردگی، سیکورٹی اور شفافیت کو بہتر بنانے کیلئے 15 ہزار سے زائد ٹرک ڈرائیورز کی بائیومیٹرک رجسٹریشن مکمل کرلی ۔یہ اقدام یکم جنوری 2026 کو ابتدائی طور پر شروع کیا گیا تھا اور ٹرکنگ کمیونٹی کی کامیاب شمولیت کے بعد یہ نظام یکم اپریل 2026سے باضابطہ طور پر فعال ہو جائے گا۔

تصدیقی پلیٹ فارم ٹرمینل میں داخل ہونے والے ٹرک ڈرائیورز کی تیز اور قابلِ اعتماد شناخت کو ممکن بناتا ہے جس سے رسائی کے انتظامات بہتر ہوتے ہیں اور کنٹینر کی نقل و حرکت میں مؤثر ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے ۔گیٹ آپریشنز میں ٹیکنالوجی کے انضمام سے تصدیقی عمل تیز ہوتا ہے ،جلد جانچ کی ضرورت کم ہوتی ہے اور ٹرمینل کے اندر گاڑیوں کی روانی مزید منظم ہو جاتی ہے ۔کے آئی سی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید قریشی نے کہا کہ ٹیکنالوجی جدید بندرگاہی آپریشنز کی کارکردگی، حفاظت اور بھروسے کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں