پورٹ قاسم اتھارٹی کا ایم وی فیئرکیم کٹانا کیلئے ایمرجنسی بنکرنگ آپریشن

پورٹ قاسم اتھارٹی کا ایم وی فیئرکیم کٹانا کیلئے ایمرجنسی بنکرنگ آپریشن

کراچی(بزنس رپورٹر) پورٹ قاسم اتھارٹی نے ایم وی فیئرکیم کٹانا کیلئے ایمرجنسی بنکرنگ آپریشن کامیابی سے انجام دیا ۔

ترجمان پورٹ قاسم اسد الطاف حسین وارثی کے مطابق جہاز کو ایندھن کی شدید کمی کا سامنا تھا اور اسے کراچی یا پورٹ قاسم اینکرج پر بنکرنگ کی سہولت دستیاب نہیں تھی۔ فوری کارروائی پی کیو اے کی جانب سے ضروری تھی تاکہ آپریشن متاثر نہ ہو واضح رہے کہ اسٹریٹجک وسائل کا بروقت استعمال انتظامیہ نے ایم وی فیئرکیم کٹانا کیلئے مارجنل وارف پر فوری برتھنگ کا انتظام کیا، جس سے 500 میٹرک ٹن ایندھن کی محفوظ فراہمی ممکن ہوئی ۔علاوہ ازیں پورا آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے انجام پایا جس سے دیگر جہازوں کے کارگو آپریشن متاثر نہیں ہوئے جبکہ ری فیولنگ کی سہولت فراہم کرکے پی کیو اے نے اینکرج پر ایندھن کی کمی کے ممکنہ خطرات کو کم کیا اور تمام موسمی حالات میں بلا رکاوٹ بنکر سپلائی کے عزم کو دہرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں