حکومت ای وی سیکٹر کو سبسڈی دے ،کنوینر وفاقی چیمبر

حکومت ای وی سیکٹر کو سبسڈی دے ،کنوینر وفاقی چیمبر

موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک میں بدل کر3ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں، شاہد عمران

لاہور(اے پی پی)وفاقی چیمبر کی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام دو پہیہ گاڑیوں کو الیکٹرک وہیکلزمیں تبدیل کر کے پاکستان سالانہ6 ارب لیٹر پٹرول کی بچت کر سکتا ہے جس کی مالیت تقریبا3 ارب ڈالر بنتی ہے ۔ تاجروں کیوفدسے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ12 ارب لٹر پٹرول استعمال ہوتا ہے جس میں سے 50 فیصد صرف موٹر سائیکلیں استعمال کرتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات ملکی درآمدی بل کا تقریبا 20 فیصد حصہ ہیں ۔ الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی طرف بروقت منتقلی نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کی بچت کا باعث بنے گی بلکہ معیشت کے استحکام، توانائی کی بچت اور ماحولیاتی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موٹر سائیکل سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سواری ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیے سبسڈی، ٹیکس میں رعایت اور چارجنگ اسٹیشنز جیسے انفرااسٹرکچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں