اسٹاک ایکسچینج مین بورڈ میں منتقلی کے بعد سپرنیٹ ٹیکنالوجیز ترقی کے نئے مرحلے میں داخل

 اسٹاک ایکسچینج مین بورڈ میں منتقلی کے بعد سپرنیٹ ٹیکنالوجیز ترقی کے نئے مرحلے میں داخل

کراچی(بزنس ڈیسک)سپرنیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے مالی سال 2025 میں 9.2 ارب روپے مجموعی ریونیوحاصل کیا جبکہ کمپنی نے سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں ٹیلی کام، بینکاری اور دفاعی شعبوں میں نئے کاروبار کے لیے مضبوط بنیاد بھی قائم کرلی۔

کمپنی اسٹاک ایکسچینج کے مین بورڈ میں منتقلی کے بعد ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے ، جہاں اس کی مارکیٹ پوزیشن اور کاروباری وسعت مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے ۔کمپنی نے بتایا کہ سپرنیٹ لمیٹڈ کے سپرنیٹ ٹیکنالوجیز میں انضمام کے بعد مشترکہ ادارہ ابے پیمانے پر کام کر رہا ہے۔ مالی سال 2025 میں سپر نیٹ کی آمدنی کا بڑا حصہ اس کے 2بنیادی کاروباری شعبوں سے حاصل ہوا، 4.2 ارب سے زائد سروسز ریونیوکی مد میں حاصل ہوئے جبکہ 5 ارب سے زائد نان سروس ریونیو کی صورت میں ریکارڈ کیے گئے ، جس میں سائبر سیکیوریٹی اور انٹرپرائز سلوشنز سے متعلق آرڈرز شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں