مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 67,267 لاٹس رہا
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 67,267 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 28.601 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (8.839 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد گولڈ (7.651 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (4.860 ارب روپے ) اورکروڈ آئل (2.527 ارب روپے ) شامل رہے ۔