ایران امریکا جنگ بندی حقیقی امید کی علامت :پوپ لیو

ایران امریکا جنگ بندی حقیقی  امید کی علامت :پوپ لیو

ویٹیکن سٹی (اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتے کی فوری۔۔

  جنگ بندی کو حقیقی امید کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے اپنے ہفتہ وار عوامی اجتماع میں کہا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی جنگ کا خاتمہ ممکن ہے ۔ پوپ نے جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کے رہنماؤں پر زور دیا کہ امن کے لیے فوری اور مستحکم اقدامات کیے جائیں تاکہ خطے میں استحکام واپس آئے اور انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں