آگ لگا کر پانی کی بالٹی لانے والوں کی تعریف نہیں کرنی چاہیے :ہسپانوی وزیرِ اعظم

 آگ لگا کر پانی کی بالٹی  لانے والوں کی تعریف نہیں  کرنی چاہیے :ہسپانوی وزیرِ اعظم

میڈرڈ (رائٹرز )ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے بدھ کے روز امریکااور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔۔

، لیکن واشنگٹن کی انتظامیہ کو (بغیر براہِ راست نام لیے )اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس نے ہی اس کشیدگی کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر لکھا:"ہسپانوی حکومت ان لوگوں کی تعریف نہیں کرے گی جو دنیا کو آگ لگائیں اور پھر صرف اس لیے داد کے مستحق ٹھہریں کہ وہ پانی کی ایک بالٹی لے کر آ جائیں۔"سانچیز نے کہا کہ جنگ بندی ہمیشہ خوش آئند خبر ہوتی ہے ، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ "عارضی سکون سے ہمیں افراتفری، تباہی اور ضائع ہونے والی جانوں کو فراموش نہیں کرنے دینا چاہیے "، اور اس بات پر زور دیا کہ "سفارتکاری، بین الاقوامی قانون اور امن" کو غالب آنا چاہیے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں