براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں21فیصد کمی ریکارڈ

براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں21فیصد کمی ریکارڈ

مارچ میں سرمایہ کاری کا حجم 16کروڑ 80لاکھ ڈالر رہا ،اسٹیٹ بینک

کراچی(بزنس رپورٹر)مرکزی بینک کے مطابق مارچ 2026ء کے دوران براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں نمایاں بہتری کوظاہر کرتاہے تاہم ماہانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو فروری 2026ء میں ایف ڈی آئی 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی جس کے مقابلے میں مارچ میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران مجموعی ایف ڈی آئی 1 ارب 36 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 27 فیصد کم ہے ۔ زیادہ تر براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری چین، ہانگ کانگ اور جاپان کی جانب سے آئی جبکہ شعبہ جاتی اعتبار سے پاور سیکٹر اور مالیاتی شعبہ سرمایہ کاری کا مرکز رہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی اور بینکاری کے شعبوں میں جاری اصلاحات اور مواقع غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کشش کا باعث بن رہے ہیں، تاہم مجموعی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسی تسلسل اور معاشی استحکام ناگزیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں