ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.5فیصدکمی

ٹیکسٹائل مصنوعات کی  برآمدات میں 0.5فیصدکمی

اسلام آباد(اے پی پی)ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں سالانہ کمی جبکہ ماہانہاضافہ ریکارڈکیاگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق پہلے 9ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی ۔۔

برآمد سے ملک کو13.545ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو 0.5 فیصد کم ہے ۔مارچ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.329ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری کے 1.311ارب ڈالرکے مقابلے میں ایک فیصدزیادہ اور گزشتہ سال مارچ کے 1.430ارب ڈالرکے مقابلے میں 7فیصدکم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں