جی ڈی ای آئی بی ایوارڈز:مارٹن ڈاؤ گروپ نے 5کیٹیگری میں ایوارڈز جیت لیے

جی ڈی ای آئی بی ایوارڈز:مارٹن ڈاؤ گروپ نے 5کیٹیگری میں ایوارڈز جیت لیے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کے معروف فارماسیوٹیکل اور ہیلتھ کیئر گروپ مارٹن ڈاؤ گروپ نے گلوبل ڈائیورسٹی، ایکوٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارک ایوارڈز میں پانچ کیٹیگریز میں ایوارڈز جیت لیے ہیں۔۔

گروپ کو ڈی ای آئی اسٹرکچر اور نفاذ، ترقی اور برقرار رکھنے ، ملازمت کے ڈیزائن، درجہ بندی اور معاوضہ، کام اور ذاتی زندگی میں توازن، لچک اور مراعات، کمیونٹی، حکومتی تعلقات اور فلاحی سرگرمیوں کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر سراہا گیا۔ایوارڈ تقریب میں مارٹن ڈاؤ گروپ کے چیف پیپل آفیسر شاہ رخ مسعود نے کہا کہ کیٹیگریز میں جی ڈی ای آئی بی ایوارڈز جیتنا ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ ہم ایک متنوع، مساوی و جامع ادارہ تشکیل دینا چاہتے ہیں اور اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ ڈی ای آئی ایک مسلسل عمل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں