غیرملکی سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد، 220نئی کمپنیاں رجسٹر

غیرملکی سرمایہ کاروں کا بڑھتا  اعتماد، 220نئی کمپنیاں رجسٹر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کارپوریٹ سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور جنوری سے مارچ کے دوران ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہونے والی 220 کمپنیاں غیر ملکی ڈائریکٹرز نے رجسٹر کراوئیں جن کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 657 ملین روپے ہے ۔

ایس ای سی پی کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کمپنیاں رجسٹر کروانے کے رجحان میں مسلسل اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں