اسپاٹیفائی نے پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
کراچی(بزنس ڈیسک)اسپاٹیفائی نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا جسے کمپنی کی جانب سے پرعزم سال کا ایک مضبوط آغاز قرار دیا جا رہا ہے ۔
کمپنی کی جانب سے مختلف شعبوں میں مسلسل پیش رفت اور پلیٹ فارم پر جاری جدت کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے مواد کی تلاش اور کنٹرول کو مزید ذاتی اور آسان بنایا جا رہا ہے ۔اس سہ ماہی نتائج کے مطابق اہم شعبوں میں کارکردگی توقعات کے مطابق یا اس سے بہتر رہی۔کمپنی کے پریمیم سبسکرائبرز میں سالانہ بنیاد پر 9 فیصد اضافہ ہوا جس سے تعداد 293 ملین تک پہنچ گئی،ماہانہ فعال صارفین کی مجموعی تعداد12فیصداضافے سے 761 ملین ہو گئی۔