پنجاب میں کسان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر، شاہد عمران

پنجاب میں کسان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر، شاہد عمران

اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے ،ایف پی سی سی آئی کنوینر برائے فوڈ

لاہور (اے پی پی)وفاقی چیمبر کی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ پنجاب کے 80 فیصد سے زائد کسان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات جھیل رہے ہیں۔لاہور میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسطی پنجاب میں بارشوں کا نظام غیر مستحکم ہو چکا ،اپریل کی غیر متوقع بارشوں نے گندم کی کٹائی متاثر کی جبکہ جولائی اور اگست کی شدید بارشیں کپاس اور دھان کی فصلوں کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روایتی مون سون سائیکل بدل چکا ہے اور بارشیں کم وقت میں زیادہ شدت سے ہو رہی ہیں جبکہ گنا، چاول اور مکئی جیسی پانی طلب فصلیں بڑھ رہی ہیں اور کپاس کی کاشت کم ہو رہی ہے ۔شاہد عمران کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے کسانوں کو اربوں روپے نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ بڑھتے درجہ حرارت سے گندم کی پیداوار میں9 سے 30 فیصد تک کمی ہو رہی ہے ۔وفد کے سربراہ عثمان اختر نے کہا کہ بے ترتیب بارشوں،شدید گرمی اور مختصر سردیوں نے کسانوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں