ڈی آئی بی پاکستان کا بیونڈ گرین سولر سلوشنز سے اشتراک

ڈی آئی بی پاکستان کا بیونڈ گرین سولر سلوشنز سے اشتراک

صارفین سولر انرجی سسٹمز کیلئے آسان، قابل رسائی فنانسنگ حاصل کرسکیں گے

کراچی (بزنس ڈیسک)ڈی آئی بی پاکستان نے ملک بھر میں صارفین کو جدید اور شریعہ کمپلائنٹ سولر فنانسنگ ماڈلز، سلوشنز فراہم کرنے کے لیے Beyond Green Solar Solutions کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کرلی۔ ڈی آئی بی کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقدہ دستخطی تقریب کے ذریعے اس شراکت داری کو باضابطہ شکل دی گئی۔ یہ تعاون صاف اور پائیدار توانائی کے حل تک وسیع رسائی ممکن بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ، جو ذمہ دارانہ فنانسنگ اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ڈی آئی بی کے عزم کو مستحکم بناتا ہے۔ گرین فنانس کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی آئی بی پاکستان کے ہیڈ ریٹیل ایسٹ پروڈکٹس، آٹوز، فلیٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل سیلز سید عمر رحمان شاہ نے کہا، بیونڈ گرین سولر سلوشنز کے ساتھ شراکت داری ہمارے اس عزم کی عکاس ہے کہ ہم اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید اور اخلاقی مالیاتی حل فراہم کررہے ہیں۔ اس تعاون کے ذریعے صارفین سولر انرجی سسٹمز کے لیے آسان اور قابل رسائی فنانسنگ حاصل کرسکیں گے ، جس سے توانائی کے روایتی ذرائع پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی اور بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں کو بہتر انداز میں کنٹرول کرنا بھی ممکن ہو سکے گا۔ اس حل میں ڈی آئی بی پاکستان کی پائیدار مالیاتی مہارت اور ملک گیر موجودگی کو بیونڈ گرین سولر سلوشنز کی سولر انرجی کے شعبے میں تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے ۔ یہ سلوشن مختلف صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے ، جس میں پائیداری، کم لاگت اور آسان و ہموار پروسیسنگ خدمات شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں