معرکہ حق قومی تاریخ کا سنہری باب ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،سردار طاہر محمود

معرکہ حق قومی تاریخ کا سنہری باب  ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،سردار طاہر محمود

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد چیمبرکے صدر سردار طاہر محمود ودیگرنے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر سیاسی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے قومی اتحاد اور ملکی دفاع کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی ایک تاریخی علامت قرار دیا۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق تاریخ کا ایک شاندار باب بن کر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس نے پوری قوم کو ایک پرچم تلے متحد کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور تیاری کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں