آرگینک فارمنگ ملکی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتی،نجم مزاری
لاہور(این این آئی)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خوراک کے معیار، صحت اور ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔۔۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں آرگینک خوراک کی مانگ میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ،پاکستان کو اب عالمی تقاضوں کے مطابق معیاری اور کیمیکل سے پاک خوراک کی پیداوار پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی اورآرگینک فارمنگ آنے والے برسوں میں ملکی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔