کارپٹ نمائش کیلئے فنڈز کی عدم منظوری پر مینوفیکچررز کو تشویش

کارپٹ نمائش کیلئے فنڈز کی عدم منظوری پر مینوفیکچررز کو تشویش

اکتوبر کی تاریخیں مقرر،چین میں نمائش کیلئے ٹڈاپ کی سبسڈی بھی التوا کا شکار

لاہور(آئی این پی)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے رواں سال اکتوبر میں شیڈول ہاتھ سے بنے قالینوں کی 42ویں عالمی نمائش کیلئے فنڈزکی منظوری نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ایونٹ کی تیاریوں اور غیر ملکی خریداروں سے بروقت رابطوں کیلئے بلا تاخیر فنڈز کی منظوری نا گزیر ہے ،18نمایاں ایکسپورٹرز جولائی میں چین میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کرا چکے ہیں تاہم ٹڈاپ کی جانب سے سبسڈی کا معاملہ بھی تاحال التواء کا شکار ہے۔

جس سے پاکستان کے اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے بڑے پلیٹ فارم سے محروم رہنے کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔ پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس چیئرمین میاں عتیق الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں شرکاء نے طویل مشاورت کے بعد ہاتھ سے بنے قالینوں کی تین روزہ 42ویں عالمی نمائش کیلئے 6سے 8اکتوبر 2026تاریخوں کا فیصلہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں