پاک کینیا بزنس کونسل کا مشترکہ اجلاس کا خیرمقدم
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اور کینیا کے درمیان پانچ سال کے وقفے کے بعد دوسری مشترکہ تجارتی کمیٹی کا کامیاب انعقاد دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان کینیا بزنس کونسل کے صدر رفیق سلیمان نے اجلاس کو خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ کاروباری برادری کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی بھی آسان بنائے گا۔