اسٹاک مارکیٹ ہر شہری کی دسترس میں لائینگے ،کبیر سدھو

اسٹاک مارکیٹ ہر شہری کی دسترس میں لائینگے ،کبیر سدھو

جولائی میں نئی موبائل ایپ متعارف کرائی جائیگی،چیئرمین ایس ای سی پی

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا ہے کہ فنانشل ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو ہر شہری کی دسترس میں لایا جائے گا اور کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد کو 25 لاکھ تک بڑھانا ادارے کا اہم ہدف ہے ۔ یہ بات انہوں نے سی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید مالیاتی نظام سے جوڑنے کیلئے موبائل فون کے ذریعے سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی جائیگی،ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں شمولیت کے مواقع وسیع ہوں گے اور مالیاتی شمولیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ میں ڈیجیٹل آن بورڈنگ کیلئے ایک نئی موبائل ایپ جولائی 2026ء میں متعارف کرائی جائے گی جس کے ذریعے سرمایہ کار گھر بیٹھے آسانی سے اکاؤنٹس کھول سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں