زرعی شعبے کیلئے بجٹ میں اضافہ ناگزیر،سیف الرحمان
لاہور(اے پی پی)وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے زرعی شعبے کیلئے بجٹ میں نمایاں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی اور لاکھوں افراد کے روزگار کا بنیادی ذریعہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کسانوں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سرمایہ کاری سے جدید زرعی تکنیکوں کا فروغ،پیداوار میں اضافہ،بعد از برداشت نقصانات میں کمی اور ملکی زرعی مصنوعات کی مسابقت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔