سپلائرز سے متعلق فیصلہ سازی کیلئے سیمنٹ کمپنی کا اہم معاہدہ

 سپلائرز سے متعلق فیصلہ سازی کیلئے سیمنٹ کمپنی کا اہم معاہدہ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کی سیمنٹ صنعت کی ایک اہم کمپنی پاور سیمنٹ نے سپلائرز کے حوالے سے مؤثر اور ڈیٹا پر مبنی فیصلوں کے لیے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے ۔

 اس تعاون کے تحت پاور سیمنٹ اپنے سپلائرز کے بارے میں بہتر اور زیادہ معلوماتی فیصلے کرنے کے لیے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کی مہارت اور ڈیٹا انٹیلی جنس سے استفادہ کرے گی۔ڈی اینڈ بی رسک اینالیٹکس کے ذریعے پاور سیمنٹ کو جامع ڈیٹا اور تجزیاتی معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس طرح پاور سیمنٹ کو سپلائر نیٹ ورک کا زیادہ واضح، منظم اور جامع جائزہ دستیاب ہوگا۔ اس کے نتیجے میں کمپنی کی پروکیورمنٹ اور سپلائی چین ٹیمیں ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی کرسکیں گی۔ خریداری کے تمام مراحل میں بہتر فیصلے کر سکیں گی۔ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان کے چیف بزنس آفیسر زبیر قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا میں سپلائی چین پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہو چکی ہے ۔ اس لئے سپلائرز کے بارے میں درست معلومات فیصلہ سازی میں نمایاں فرق پیدا کر سکتی ہے ۔پاور سیمنٹ کے ہیڈ آف سپلائی چین زہیب خان نے کہا کہ یہ شراکت داری ہمیں سپلائر ڈیو ڈیلیجنس اور مالیاتی خطرات کے جائزہ دسیتاب ہوگا جس سے روزمرہ خریداری زیادہ منظم اور ڈیٹا کی بنیاد پرمبنی فیصلہ سازی ممکن ہوسکے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں