ٹیکس وصولی کیلئے بینک شاخیں 27جون کو کھلی رہیں گی
کراچی(بزنس رپورٹر)ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز/ٹیکسز کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ۔۔۔
بینکوں کی وہ تمام شاخیں (بشمول کسٹمز وصولی کے معاملات دیکھنے والی این بی پی شاخیں)جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں وہ اوور دی کاؤنٹر ادائیگی کی سہولت کے ذریعے ٹیکسوں کی وصولی کے لیے ہفتہ 27جون 2026ء کو صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک کھلی رہیں گی۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کی تمام شاخیں (بشمول کسٹمز وصولی کے معاملات دیکھنے والی این بی پی شاخیں)درج ذیل توسیع شدہ اوقاتِ کار میں کھلی رہیں گی مزید تفصیلات کے مطابق پیر 29 جون 2026ء کو رات 08:00 بجے تک جبکہ منگل 30 جون 2026ء کو رات 10:00 بجے تک اور منگل 30 جون 2026ء کو رات 11:59 تک (صرف کسٹمز وصولی کے معاملات دیکھنے والی این بی پی شاخیں) شامل ہیں۔