انفرا ضامن کی جانب سے لندن کلائمیٹ ویک میں عالمی رہنماؤں کا اجلاس

انفرا ضامن کی جانب سے لندن کلائمیٹ ویک میں عالمی رہنماؤں کا اجلاس

کراچی(بزنس ڈیسک)انفرا ضامن پاکستان نے پرائیویٹ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپ کے اشتراک سے لندن کلائمیٹ ایکشن ویک 2026 کے موقع پر پی آئی ڈی جی کے لندن ہیڈ کوارٹرز میں۔۔۔

 پاکستان کی پائیدار ترقی میں سرمایہ کاری کے عنوان سے ایک خصوصی گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں سرکاری اور نجی شعبے کی اہم شخصیات شریک ہوئیں جن میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور او جی ڈی سی ایل کے چیئرمین ظفر مسعود، بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ، اور ایکومین فنڈز کی ایم ڈی عائشہ خان شامل ہیں۔ اجلاس کی صدارت انفرا ضامن پاکستان کی سی ای او ماہم رحمان اور پی آئی ڈی جی کے سی ای او فلپ ویلاہو نے مشترکہ طور پر سرانجام دی۔فورم میں پاکستان اور برطانیہ کے ترقیاتی مالیاتی اداروں، کمرشل بینکوں، ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور ماحولیاتی تنظیموں کے 30 سے زائد سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے اور کام کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھانے کے لیے سرمایہ کاروں، سرمایہ فراہم کرنے والے متنوع اداروں ، پراجیکٹ مالکان؍ ڈویلپرز اور حکومت کے درمیان مضبوط اشتراک ناگزیر ہے ۔ کانفرنس کا اختتام اس مشترکہ عزم کے اظہار پر کیا گیا کہ پاکستان میں پائیدار انفراسٹرکچر کے لیے نجی سرمائے کی بڑے پیمانے پر فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں